۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله احمد جنتی

حوزہ / سربراہ گارڈین کونسل نے کہا: لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے ہم سب کو نئی حکومت کی مدد کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے گارڈین کونسل کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ آیت اللہ جنتی نے 3 اگست 2021ء کو گاڑیوں کونسل کے اجلاس میں رہبرانقلاب اسلامی کے توسط سے نو منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سنگین اور اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کیلئے جناب سید ابراہیم رئیسی کے لیے توفیق خداوندی کا آرزو مند ہوں۔ ہم سب کو ان کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ لوگوں سے کئے ہوئے اپنے وعدوں پر عمل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: سب کو امید ہے کہ جدید حکومت مہنگائی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

گارڈین کونسل کے سربراہ نے کہا: ہم لوگوں کے دکھوں کی وجہ سے خاموش ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور نئی حکومت کی کاوشوں سے ان شاء اللہ بہت ساری مشکلات حل ہو جائیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .